حکومت کیساتھ مذاکرات ، بانی پی ٹی آئی نے اہم شرط رکھ دی

 حکومت کیساتھ مذاکرات ، بانی پی ٹی آئی نے اہم شرط رکھ دی

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں آںے والے ڈیڈ لاگ دور کرنے اور مذاکرات کے چوتھے دور سے قبل پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کی شرط رکھ دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ مذاکراتی کمیٹی سے متعلق حتمی مؤقف ملاقات کے بعد دیں گے، انہوں نے اس حوالے سے مذاکرات کے لیے 28 جنوری سے پہلے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کی شرط عائد کر دی ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے کی جانب سے یہ شرط ایک ایسے وقت میں عائد کی گئی ہے جب کہ گزشتہ دنوں عمران خان نے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کر دیے تھے۔

مذاکرات کا سلسلہ ختم کرنے سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا عمران خان نے کہا ہے حکومت کیساتھ مذاکرات کا چوتھا دور نہیں ہو گا۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بھی آج (بروز ہفتہ 25 جنوری) ہی کہا ہے کہ یہ طے ہوچکا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات نہیں کرے گی، یہ لکھ کر بھی دینا پڑا تو آج دے دیں گے۔

میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے، رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ حکومت بھاگ رہی ہے، یہ نہیں چاہتے کہ سچ سامنے آئے، ہمارا یہی مؤقف ہے کہ سچ عوام کے سامنے آنا چاہیے، لیکن حکومت نہیں چاہتی کہ 8 فروری کے الیکشن سے متعلق حقائق سامنے آئیں۔

Watch Live Public News