ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی آج قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق، چیئرمین پی سی بی ورلڈکپ کے حوالے سے کھلاڑیوں کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے اور انہیں اعتماد میں لیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل محسن نقوی نے کہا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ حکومت پاکستان کرے گی۔
محسن نقوی نے مزید کہا تھا کہ بنگلادیش کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے اور اسے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کا حق ملنا چاہیے، کیونکہ بنگلادیش آئی سی سی کا مکمل رکن ہے اور اس کو پاکستان کے ساتھ مساوی حیثیت ملنی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر بھارت کو پاکستان کے معاملے میں فیور دیا جا رہا ہے، تو بنگلادیش کو بھی وہی حقوق ملنے چاہئیں۔
ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ 10 مئی کو ایک فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم اس کے بعد صورتحال کو مزید نہیں دیکھا گیا کہ آگے کیا ہوگا۔