ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمر عالم رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔
عمر عالم کا نکاح فضا مسرور سے ہوا ہے، اور نکاح کی تقریب سادگی سے منعقد کی گئی جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
نکاح کے موقع پر اداکار عمر عالم نے ہلکے آسمانی رنگ کا لباس پہنا، جب کہ دلہن فضا مسرور گلابی رنگ کے عروسی جوڑے میں دلکش نظر آئیں۔
عمر عالم نے اپنی اہلیہ فضا مسرور کے ساتھ سمندر کنارے فوٹو شوٹ کروایا، جس میں دونوں کو مختلف پوزز کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکار نے یہ خوبصورت تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں، جن پر ان کے مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ عمر عالم نے اپنی اہلیہ فضا مسرور کو ایک فضائی سفر کے دوران منفرد انداز میں جہاز میں پروپوز کیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور مداحوں نے اس لمحے کو بے حد پسند کیا تھا۔