قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی آئی سی سی کے دُہرے معیار پر بول پڑے

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی آئی سی سی کے دُہرے معیار پر بول پڑے

(ویب ڈیسک )بنگلادیش کا مؤقف تسلیم نہ کرنے پر  قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی  نے آئی سی سی پر سخت تنقید کی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ سابق انٹرنیشنل کرکٹر کی حیثیت سے آئی سی سی کی پالیسی میں تسلسل نہ ہونے کہ وجہ سے انہیں مایوسی ہوئی۔

سابق کپتان نے کہا کہ آئی سی سی نے 2025 میں پاکستان کا دورہ نہ کرنے کیلئے بھارت کے سیکیورٹی خدشات کو تسلیم کیا ، لیکن بنگلا دیش کے معاملے میں اسی چیز کو سمجھنے پر آمادہ نہیں۔تسلسل اور برابری عالمی کرکٹ گورننس کی بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ  بنگلا دیش کے کھلاڑی اور اس کے لاکھوں فینز کے ساتھ ناانصافی کی گئی۔

خیال رہے کہ  کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ  آئی سی سی نے بنگلا دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل کرلیا ہے۔

Watch Live Public News