(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آپریشن کرتے ہوئے 3 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں مقامی کمانڈر فاروق عرف سورو بھی شامل ہے۔بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد عدیل اور وسیم بھی مارے گئے ۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں ہتھیار،ایمونیشن اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے۔