اداکار مانی کی ڈالر کو نیچے لانے کی انوکھی تجویز

اداکار مانی کی ڈالر کو نیچے لانے کی انوکھی تجویز
اداکار مانی کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ مہنگائی کے حوالے سے بات کر رہے ہیں، کیوں کہ آج کل مہنگائی سے ناصرف غریب یا متوسط طبقہ ہی نہیں بلکہ اپر مڈل کلاس لوگ بھی پریشان حال ہیں۔ تفصیل کے مطابق پاکستان ٹیلی وژن کے اداکار مانی کی ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہے، جس میں وہ اپنی جیب سے پرس نکال کر دیکھتے ہیں جو بالکل خالی ہوتا ہے اور اس پر وہ کہتے ہیں کہ ''والٹ بالکل خالی ہے، واپس جانا پڑے گا''. اس پر ان کی اہلیہ اداکارہ حرا کی آواز سنائی دیتی ہے کہ ''عام طور پر ایسا ہی ہوتا ہے۔'' اداکار مانی اپنی بیوی حرا کی جانب دیکھتے ہوئے یہ کہتے ہیں کہ ملک کی کرنسی بہت نیچے گر گئی ہے اورساتھ ہی ہاتھ جوڑتے ہوئے مانی نے کہا ''خدا کا واسطہ ہے ، اب یہ ملک عمران خان کو دے دو تو وہ ڈالر 100 کا کر دیں گے۔''اس موقع پرحرا مانی مسلسل ہنستی رہیں، جس سے لگتا ہے یہ ویڈیو حرا مانی نے ہی ریکارڈ کی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا اس ویڈیو پر تانتا بندھ گیا ہے. کچھ نے اداکار مانی کی بات سے مکمل اتفاق کیا اور کچھ نے ان کی رائے کی مخالفت بھی کی. جنہوں نے مخالفت کی ان صارفین نے مانی کو یاد دلایا کہ ڈالر 100 سے اوپر عمران خان کے دور میں ہی گیا تھا لہذا ان سے امیدیں لگانا کیسے درست ہوگا۔اور جنہوں نے حق میں بات کی انہوں نے اداکار مانی کی بات سے مکمل اتفاق کیا اور عمران خان کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔ خیال رہے کہ ایک زمانے میں مانی اور حرا کی جوڑی سابق وزیراعظم عمران خان کی مداح رہ چکی ہے. یہ دونوں‌الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کو بھرپور سپورٹ کرتے رہے ہیں۔ تاہم بعد میں ان کی ہمدردیاں پاک سرزمین پارٹی اور مصطفیٰ کمال کے ساتھ ہوگئی تھیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔