بھارتی خاتون انجو نے دیر بالا میں پاکستانی نوجوان نصر اللہ سے نکا ح کرلیا

بھارتی خاتون انجو نے دیر بالا میں پاکستانی نوجوان نصر اللہ سے نکا ح کرلیا
دیربالا: بھارت سے آئی خاتون انجو نے دیر بالا میں پاکستانی نوجوان نصر اللہ سے نکاح کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی لڑکی انجو اور پاکستانی لڑکے نصر اللہ کا نکاح ڈسٹرکٹ کورٹ دیر بالا میں انجام پایا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عدالت میں انجو اور نصر اللہ بمعہ گواہان پیش ہوئے اور اور باہمی رضامندی سے نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔ نکاح کے بعد انجو نے اسلامی نام بھی اپنایا اور فاطمہ نام رکھا گیا۔ خاتون نے پہلی بار ویڈیو بیان بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’قانونی طریقے سے پاکستان آئی ہوں، یہاں خود کو محفوظ سمجھتی ہوں، میڈیا والے میرے بچوں اور رشتے داروں کو پریشان نہ کریں، جو بات کرنی ہے مجھ سے کریں، قانونی طریقے سے پلاننگ کے ساتھ پاکستان آئی ہوں، جیسے پاکستان پہنچی تھی ویسے ہی واپس بھارت 2،3 دن میں جا رہی ہوں‘۔ بھارتی خاتون کی جانب سے عدالت میں اپنا بیان حلفی بھی جمع کرایا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میرا سابق نام انجوتھا اور میرا تعلق عیسائی مذہب سے تھا، میں نے خوشی اور اپنی مرضی سے دین اسلام قبول کیا ہے۔ بیان حلفی میں کہا ہے کہ کسی کی جانب سے زبردستی نہیں،میں نصراللہ کو پسند کرتی ہوں، نصراللہ کے لیے ہی بھارت سے پاکستان آئی ہوں، 10 تولہ سونا حق مہر رکھا گیا ہے، نصراللہ میرا شرعی اور قانونی شوہر ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔