راولپنڈی میں بھی غیرت کے نام پر لڑکی کا مبینہ قتل

راولپنڈی میں بھی غیرت کے نام پر لڑکی کا مبینہ قتل
کیپشن: راولپنڈی میں بھی غیرت کے نام پر لڑکی کا مبینہ قتل

ویب ڈیسک: راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں سدرہ نامی نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر جرگے کے فیصلے پر گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سدرہ نے اپنی مرضی سے شادی کی تھی، جس پر وہ شدید دباؤ کا شکار تھی۔ مقتولہ شادی کے بعد کشمیر فرار ہو گئی تھی، مگر بعد میں اسے واپس لا کر مبینہ طور پر قتل کیا گیا۔ سدرہ کو رات کی تاریکی میں خاموشی سے دفنایا گیا، اور قبر کا نشان مٹا دیا گیا تاکہ شواہد کو چھپایا جا سکے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے میں قبرستان کمیٹی کے سابق چیئرمین اور گورکن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سدرہ کے شوہر ضیاءالرحمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں مقتولہ پر زیورات اور نقدی لے کر فرار ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے عدالت سے مقتولہ کی قبر کشائی کی اجازت مانگ لی ہے، جس پر عدالت کل فیصلہ سنائے گی۔ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Watch Live Public News