حکومت نے تعطیل کا اعلان کر دیا

حکومت نے تعطیل کا اعلان کر دیا
کیپشن: حکومت نے تعطیل کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: حکومت نے 27 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ چھٹی صرف میرپور ڈویژن کے اضلاع پر لاگو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق، الیکشن کمیشن کی درخواست پر آزاد جموں و کشمیر حکومت نے 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ چھٹی صرف میرپور ڈویژن کے ان اضلاع تک محدود ہوگی جہاں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہونی ہے۔

آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر غلام مصطفیٰ مغل نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات تین مرحلوں میں منعقد ہوں گے، اور انتخابی عمل کو پرامن بنانے کے لیے پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کو تعینات کیا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق، میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی، جبکہ مظفر آباد ڈویژن اور مہاجرین کی 12 نشستوں کے لیے پولنگ 2 اگست کو اور پونچھ ڈویژن کے لیے 10 اگست کو ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابات کو مرحلہ وار منعقد کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی، انتظامی سہولت اور شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News