امیر مقام کے قافلے میں شامل پولیس کی گاڑی حادثے کا شکار، متعدد پولیس اہلکار زخمی

امیر مقام کے قافلے میں شامل پولیس کی گاڑی حادثے کا شکار، متعدد پولیس اہلکار زخمی
وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن کےپی کے صدر امیر مقام کے قافلے میں شامل پولیس کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، پولیس وین الٹنے سے کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خوازہ خیلہ جلسے سے واپسی پر مشیروزیراعظم و صدر ن لیگ انجینئرامیرمقام کے قافلے کو حادثہ پیش آیا، انجینئرامیرمقام حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس وین الٹنے سے کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں ، زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ مشیروزیراعظم امیر مقام نے خود گاڑی سے اتر کر پولیس وین کو اٹھانے میں مدد کی اور اہلکاروں کا احوال جانا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔