ایران-اسرائیل جنگ بندی میں کردار:ڈونلڈ ٹرمپ نوبل امن انعام کیلئےنامزد

ایران-اسرائیل جنگ بندی میں کردار:ڈونلڈ ٹرمپ نوبل امن انعام کیلئےنامزد
کیپشن: ایران-اسرائیل جنگ بندی میں کردار:ڈونلڈ ٹرمپ نوبل امن انعام کیلئےنامزد

ویب ڈیسک: مشرق وسطیٰ میں حالیہ ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ بندی کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرنے پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے باقاعدہ طور پر نامزد کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ نامزدگی امریکی ایوانِ نمائندگان کے رکن اور ریپبلکن پارٹی کے رہنما بڈی کارٹر نے 24 جون کو نارویجن نوبل کمیٹی کو ارسال کی۔ اپنے تفصیلی خط میں بڈی کارٹر نے ٹرمپ کے اقدامات کو "غیر معمولی، تاریخی اور فیصلہ کن" قرار دیا۔

کارٹر نے اپنے مراسلے میں لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارتی حکمتِ عملی اور دباؤ کی پالیسی نے وہ ممکن کر دکھایا جسے دنیا برسوں سے ناممکن تصور کرتی آئی تھی۔ ان کے مطابق، جنگ بندی کے معاہدے کی راہ ہموار کرنے کے ساتھ ساتھ ٹرمپ نے ایران کی جوہری سرگرمیوں کو محدود کرنے کے لیے جرات مندانہ اقدامات کیے۔

کارٹر نے خط میں یہ بھی تحریر کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے ٹرمپ کی پالیسی نے دنیا کو ایک بڑے خطرے سے بچا لیا۔ ان کے مطابق، مشرق وسطیٰ جیسے حساس اور غیر مستحکم خطے میں امن قائم کرنے کے لیے سابق امریکی صدر نے ایک مؤثر اور مثبت کردار ادا کیا۔

خط کے آخر میں بڈی کارٹر نے سفارش کی کہ صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کو 2025 کے نوبل امن انعام کے لیے سنجیدگی سے زیر غور لایا جائے کیونکہ ان کی قیادت دنیا کے لیے امن، امید اور استحکام کی علامت بنی ہے۔

Watch Live Public News