بریکنگ نیوز!بجلی صارفین کیلئےخوشخبری،بڑافیصلہ ہوگیا

بریکنگ نیوز!بجلی صارفین کیلئےخوشخبری،بڑافیصلہ ہوگیا
کیپشن: بریکنگ نیوز!بجلی صارفین کیلئےخوشخبری،بڑافیصلہ ہوگیا

ویب ڈیسک: بجلی صارفین کیلئے خوشخبری آ گئی، نیپرا نے آئندہ مالی سال کیلئےبجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بجلی کے نئے بنیادی نرخ 34 روپے فی یونٹ تجویز کیے گئے ہیں، جو موجودہ مالی سال کے بنیادی ٹیرف 35 روپے 50 پیسے فی یونٹ سے کم ہیں۔

بجلی کے نرخوں میں اس کمی کی باضابطہ منظوری وفاقی حکومت کی جانب سے دی جائے گی، جس کے بعد حتمی اعلان کیا جائے گا۔

نیپرا نے تقسیم کار کمپنیوں کی آئندہ مالی سال کی ریونیو ضروریات کا بھی جائزہ لیا، جس کے تحت 3520 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ بجلی کی خریداری پر آنے والی لاگت 3066 ارب روپے تک رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

یہ فیصلہ صارفین کو مہنگائی کے دباؤ سے کچھ ریلیف دینے کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے، جس کا نفاذ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا۔

Watch Live Public News