سی این این اور نیویارک ٹائمز کی ایران حملے سےمتعلق رپورٹنگ پر ٹرمپ کا سخت ردعمل

سی این این اور نیویارک ٹائمز کی ایران حملے سےمتعلق رپورٹنگ پر ٹرمپ کا سخت ردعمل
کیپشن: سی این این اور نیویارک ٹائمز کی ایران حملے سےمتعلق جھوٹی رپورٹنگ پر ٹرمپ کا سخت ردعمل

ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں حالیہ امریکی فوجی کارروائی پر سی این این اور نیویارک ٹائمز کی رپورٹس کو "فیک نیوز" قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری اپنے سخت بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ "فیک نیوز سی این این نے ناکام نیویارک ٹائمز کے ساتھ مل کر تاریخ کے ایک کامیاب ترین فوجی حملے کو کم تر دکھانے کی کوشش کی ہے۔"

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ " ایران میں موجود جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں!"

ٹرمپ نے کہا کہ سی این این اور نیویارک ٹائمز دونوں کو عوام کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہےاور ان کی گمراہ کن رپورٹنگ کو عوامی سطح پر مسترد کیا جا رہا ہے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی میڈیا اداروں نے اپنی رپورٹس میں بتایا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو حملے کے باوجود صرف جزوی نقصان پہنچا ہے اور یورینیم افزودگی کی بنیادی صلاحیت بدستور باقی ہے۔

Watch Live Public News