ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف نے کہا ہے کہ کہ ایران کے خلاف جاری مہم کا ایک ’اہم باب‘ مکمل ہو چکا ہے لیکن یہ مہم ابھی ختم نہیں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ایال زمیر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کا اگلا ہدف اب دوبارہ غزہ میں کارروائی کرنا ہے تاکہ اسرائیلی یرغمالیوں کو واپس لایا جاسکے اور حماس کی حکمرانی کو ختم کیا جاسکے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ میں جاحیت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج ریکارڈ کروائے جا رہے ہیں، گزشتہ روز بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں بھی فلسطین حامی تنظیموں نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔
فلسطین کے حق میں نعرے لگاتے مظاہرین نے ’اسرائیل قوم نہیں وحشی دہشت گرد‘ ہے، ’بھوکا رکھنا جنگی جرم ہے‘ لکھے ہوئے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے غزہ میں نسل کشی روکنے، فوری جنگ بندی اور مودی حکومت سے اسرائیل کے خلاف سخت مؤقف اپنانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔