ویب ڈیسک: فیصل آباد کے علاقےناظم آباد میں ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار اوباش شخص نے راہ چلتی لڑکی کو ہراساں کیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم راہگیر لڑکی کے قریب آ کر نازیبا حرکت کرتا ہے اور پھر موقع سے فرار ہو جاتا ہے۔
واقعہ نے مقامی شہریوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے، جنہوں نے پولیس سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے، اور جلد پیش رفت متوقع ہے۔