(ویب ڈیسک ) اسرائیلی خبر ایجنسی نے یونیورسٹی کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ 19 جون کو ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل حملے میں اسرائیل کے شہر بیر شیوا میں واقع بین گوریون یونیورسٹی کی 6تحقیقی لیبارٹریاں تباہ ہو گئیں۔
یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اس حملے سے قریبی سوروکا اسپتال کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ طب اور حیاتیات (بیالوجی) میں جاری کئی سالوں کی تحقیق مکمل طور پر ضائع ہوگئی۔ ابتدائی اندازے کے مطابق مالی نقصان کروڑوں ڈالرز تک پہنچ سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حملے میں تقریباً 100 طلباء، اساتذہ اور عملے کے رہائشی مکانات بھی متاثر ہوئے، جن میں سے درجنوں کو فوری طور پر انخلا پر مجبور ہونا پڑا۔