پبلک نیوز:(شکیل خان) پاکستان کرکٹ بورڈ نے منگل 26 مارچ سے کاکول میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی فزیکل کیمپ کے لیے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ کیمپ منگل سے کاکول میں شروع ہوگا، کیمپ کے لیے کھلاڑی آج رپورٹ کریں گے، کیمپ پاکستان آرمی کے تعاون سے منعقد کررہے ہیں، کیمپ میں ایک خاص حکمت عملی کے مطابق کھلاڑیوں کو آنے والی سیریز اور ٹورنامنٹ کے لیے تیار کیا جائے گا۔
کیمپ میں نیوزی لینڈ، آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری شامل ہے۔ کیمپ 8 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔
کیمپ میں بابراعظم۔ محمد رضوان۔ صائم ایوب۔ فخرزمان۔ صاحبزادہ فرحان۔ حسیب اللہ۔ سعود شکیل۔ عثمان خان اور محمد حارث۔ سلمان علی آغا۔ اعظم خان۔ افتخار احمد۔ عرفان خان نیازی۔ شاداب خان۔ عماد وسیم ۔ اسامہ میر کیمپ کا حصہ ہیں جبکہ محمد نواز۔ مہران ممتاز۔ ابرار احمد۔ شاہین شاہ آفریدی۔ نسیم شاہ۔ محمد عباس آفریدی۔ حسن علی ،محمد علی۔ زمان خان۔ وسیم جونئیر۔ عامر جمال۔ حارث رؤف۔ اور محمد عامر کیمپ میں شامل ہیں۔