قائد اعظم یونیورسٹی میں سانحہ جعفر ایکسپریس کی مذمت کیلئے امن واک کا انعقاد

قائد اعظم یونیورسٹی میں سانحہ جعفر ایکسپریس کی مذمت کیلئے امن واک کا انعقاد

(ویب ڈیسک )   قائد اعظم یونیورسٹی میں سانحہ 11 مارچ کی مذمت کیلئے   امن واک کا انعقاد کیا گیا۔

قائد اعظم یونیورسٹی میں سانحہ جعفر ایکسپریس کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے امن واک کا انعقاد کیا گیا۔ امن واک کا قیام قائدا اعظم یونیورسٹی کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف سائیکالوجی کے زیر اہتمام کیا گیا۔ 

امن واک میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی بڑی تعداد شریک  ہوئی۔ طلباء کی جانب سے دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا ۔

اس موقع پر طلبہ نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر 11 مارچ یوم سیاہ اور ہم متحد ہیں جیسے نعرے درج تھے۔طلبہ  کی جانب سے اس موقع پر قومی یکجہتی اور ہم آہنگی پر زور دیا گیا ۔

امن واک کے دوران طلبہ میں بلوچستان میں جاری دہشت گرد کاروائیوں اور ان کی سہولت کاری میں ملوث افراد کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

واک کے شرکا نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔

Watch Live Public News