سوشل میڈیا پر چیلنج ویڈیو  بنانی مہنگی پڑ گئی، لڑکی کا ہاتھ  بوائے فرینڈ کے منہ میں پھنس گیا

سوشل میڈیا پر چیلنج ویڈیو  بنانی مہنگی پڑ گئی، لڑکی کا ہاتھ  بوائے فرینڈ کے منہ میں پھنس گیا

(ویب ڈیسک ) چین کے ایک اسپتال کے ڈاکٹروں نے حال ہی میں اپنے اب تک کے سب سے عجیب و غریب کیسوں میں سے  ایک کیس دیکھا۔  ایک لڑکی  جس نے ایک چیلنج ویڈیو  بنانے کی کوشش کرتے ہوئے اپنے بوائے فرینڈ کے منہ میں ہاتھ پھنسا لیا تھا۔

سوشل میڈیا پر آئے روز مختلف چیلنجز چلتے رہتے ہیں جسے صارفین اپنے فالوورز بڑھانے کے لیے سرانجام دیتے ہیں۔بعض اوقات یہ چیلنجز وبالِ جان بھی بن جاتے ہیں جس کی مثال حال ہی میں چین میں ہوا واقعہ ہے جب 'ہینڈ چیلنج' ویڈیو بنانے کے لیے ایک لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کے منہ میں مٹھی بناکر ہاتھ ڈالا جو اس کے منہ میں ہی پھنس گیا۔

 چین کے صوبہ  جیلین کے ہسپتال سے  ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی  ہےجس کے منہ میں ایک لڑکی کا ہاتھ ہے،   اس شخص کے منہ سے مسلسل تھوک بہہ رہا تھا اور اس کا چہرہ سرخ ہو رہا تھا جب کہ اسے سانس لینے میں دشواری ہورہی تھی۔ 

لڑکی نے ڈاکٹرز کو بتایا کہ  اس کے بوائے فرینڈ کا چہرہ دھیرے دھیرے سرخ ہو رہا تھا اور اس کے منہ سے ہاتھ چھڑانے کی اس کی تمام کوششیں بے سود تھیں۔ وہ مسلسل رو رہا تھا کیونکہ وہ اپنا منہ بند نہیں کر سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کا حصہ بننا ہے تو بھاری رقم ادا کرو،دلہن نے سہیلی سے مطالبہ کردیا

لڑکی نے کہا کہ "تھوک میری کلائی سے نیچے میری کہنی تک آرہا تھا ،ایسا لگا جیسے میرا ہاتھ گوشت کی چکی میں پھنس گیا ہو۔"

اسپتال کے طبی عملے نے وضاحت کی کہ خاتون کا ہاتھ اس شخص کے منہ کے پٹھوں میں کھچاؤ کی وجہ سے پھنس گیا تھا، عملے نے کچھ دوائیاں لگائیں، اس کے بعد جبڑے کے جوڑ کو آہستہ آہستہ نیچے کھینچا گیا، آہستہ آہستہ عورت کی کلائی کو باہر نکالا گیا، اس عمل میں 25 سے 30 منٹ لگے۔

Watch Live Public News