سونُو نگم  کے کنسرٹ میں بد نظمی، پتھر اور بوتلیں چل گئیں 

سونُو نگم  کے کنسرٹ میں بد نظمی، پتھر اور بوتلیں چل گئیں 

(ویب ڈیسک ) بھارتی گلوکار سونُو نگم کو ایک   کنسرٹ کے دوران  غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑا،جب طلبہ کے ایک گروہ نے اسٹیج پر پتھر اور بوتلیں پھینکنا شروع کر دیں۔

سونُو نگم نے اپنے پرفارمنس کے دوران ہجوم کو پرسکون رہنے اور اس حرکت سے باز رہنے کی اپیل کی تاکہ ان کی ٹیم کو نقصان نہ پہنچے۔

اس دوران بھارتی گلوکار نے کہا   کہ  ’میں یہاں آپ کے لیے آیا ہوں تاکہ ہم سب اچھا وقت گزار سکیں۔ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ آپ لطف اندوز نہ ہوں، لیکن براہ کرم ایسا نہ کریں۔‘

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی کئی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جن میں سونُو نِگم اپنے مشہور گانے پیش کرتے نظر آ رہے ہیں۔

 ان ویڈیوز میں ایک دلچسپ لمحہ بھی سامنے آیا جب کسی نے اسٹیج پر پِنک بنی بینڈ پھینکا، جسے سونُو نِگم نے پہن لیا۔ 

اس کے بعد ہجوم میں موجود افراد پُوکی پُوکی کے نعرے لگانے لگے۔

فروری میں کولکتہ میں ان کے کنسرٹ کے دوران بھی ہجوم کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے وہ ناراض ہو گئے تھے۔

حال ہی میں، سونُو نگم نے آئیفا ایوارڈز کمیٹی پر بھی طنز کیا تھا کیونکہ انہیں اس سال کسی بھی کیٹیگری میں نامزد نہیں کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News