ویب ڈیسک: امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے مشرقِ وسطیٰ میں تین ہزار فوجی بھیجنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 82ویں ایئربورن کمبیٹ بریگیڈ ایک ہنگامی ردِعمل فورس ہے، جسے ضرورت پڑنے پر ڈویژن ہیڈکوارٹرز کے ساتھ تعینات کیا جا سکتا ہے۔
ایک امریکی اہلکار نے الجزیرہ کو بتایا کہ 82ویں ایئربورن ڈویژن کی تین بٹالینز، جن میں تقریباً 3 ہزار فوجی شامل ہیں، مشرقِ وسطیٰ میں تعیناتی کے لیے تیار ہیں۔
اہلکار کے مطابق اگرچہ ان دستوں کی تعیناتی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 82ویں ایئربورن ڈویژن کو یہ صلاحیت حاصل ہے کہ وہ حکم ملنے کے صرف 18 گھنٹوں کے اندر دنیا کے کسی بھی حصے میں تعینات ہو سکتی ہے۔