ایران جنگ کے بعد صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی ریکارڈ

ایران جنگ کے بعد صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی ریکارڈ
کیپشن: ایران جنگ کے بعد صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی ریکارڈ

ویب ڈیسک: ایران جنگ اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے ایک سروے کے مطابق صدارت سنبھالنے کے بعد ٹرمپ کی عوامی حمایت کم ہو کر 36 فیصد رہ گئی ہے۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل ٹرمپ کی مقبولیت 47 سے 40 فیصد کے درمیان رہی تھی، تاہم حالیہ حالات کے بعد اس میں نمایاں کمی آئی ہے۔

مزید یہ کہ سروے کے مطابق 61 فیصد امریکیوں نے ایران پر حملوں کے فیصلے کی مخالفت کی، جبکہ 35 فیصد افراد نے ان حملوں کی حمایت کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News