نااہل مودی کی ناکام اور منافقانہ خارجہ پالیسی پر اپوزیشن لیڈر بھی سیخ پا

نااہل مودی کی ناکام اور منافقانہ خارجہ پالیسی پر اپوزیشن لیڈر بھی سیخ پا
کیپشن: نااہل مودی کی ناکام اور منافقانہ خارجہ پالیسی پر اپوزیشن لیڈر بھی سیخ پا

ویب ڈیسک: خلیجی جنگ پربھارتی وزیرِ اعظم کی مجرمانہ خاموشی اور ناقص سفارت کاری پرپورے بھارت کو اندرونی اور بیرونی سطح پر ہزیمت کاسامنا ہے۔

بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے ناکام اور دوغلی خارجہ پالیسی پر نااہل مودی کو آڑے ہاتھوں لےلیا۔ 

بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بھارتی خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نااہل مودی بھارتی خارجہ پالیسی کو اپنی "ذاتی پالیسی"میں بدل  چکے جو اب دنیا میں مذاق بن کر رہ گئی ہے۔ امریکی صدر بھارتی وزیراعظم کو کنٹرول کررہےہیں۔ 

بھارتی اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اگر ہمارا وزیراعظم کمپرومائزڈ ہے تو اس کا مطلب ہے کہ بھارت کی خارجہ پالیسی بھی کمپرومائزڈہے۔ مودی بھارت کے مفاد میں کام نہیں کرینگے بلکہ صرف وہ کریں گے جو امریکہ اور اسرائیل کہے گا۔

عالمی ماہرین کے مطابق راہول گاندھی کا مودی کو "کمپرومائزڈ" کہنا  واضح  اشارہ ہے کہ بھارت کی نام نہاد خودمختارخارجہ پالیسی صرف بیرونی طاقتوں کے اشاروں پر چل رہی ہے۔ بھارتی معیشت کا بڑا انحصار خلیجی ممالک  پر ہے لیکن مودی نے ذاتی مفادات  کیلئے ایران مخالف اسرائیلی اتحاد کا حصہ بن کر عوامی مفاد کو پسِ پشت ڈال دیا۔ 

Watch Live Public News