وزیر اعظم سے بلاول بھٹو کی وفد کے ہمراہ ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم سے بلاول بھٹو کی وفد کے ہمراہ ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

(ویب ڈیسک) بلاول بھٹو زرداری نے جنگ کے تناظر میں پاکستان  کو درپیش ممکنہ مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لیے وفاقی حکومت کی پالیسی کی تعریف کی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے  چیئرمین پاکستان  پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ وزیراعظم نے خلیج کی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی  عالمی امن کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کیا۔

 وزیراعظم اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے سیاسی اور ملکی امور پر بھی تبادلہء خیال  کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے جنگ کے تناظر میں پاکستان  کو درپیش ممکنہ مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لیے وفاقی حکومت کی پالیسی کی تعریف کی۔

  وزیراعظم اور بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کی جانب سے صوبہ سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق  ڈار، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ،  وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،  وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے  شرکت کی۔

Watch Live Public News