سعودی عرب سےپاکستان کیلئے آئل فیسلیٹی کی فراہمی میں مزیداضافہ

سعودی عرب سےپاکستان کیلئے آئل فیسلیٹی کی فراہمی میں مزیداضافہ

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق سعودی عرب  سے پاکستان کے لیے آئل فیسلیٹی کی فراہمی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے8ماہ میں تیل سہولت کی فراہمی بڑھ کر 80 کروڑ ڈالرز ہوگئی، پاکستان کوسعودی عرب سے فروری میں مزید 10 کروڑ ڈالرزتیل کی سہولت ملی۔

ذرائع کے مطابق جولائی 2025 تا فروری 2026 پاکستان کو 80 کروڑ ڈالرزکی آئل فیسلیٹی ملی، سعودی عرب ماہانہ پاکستان کو 10کروڑ ڈالرزآئل فسلیٹی فراہم کررہا ہے۔

سعودی عرب سےرواں مالی سال ایک ارب ڈالرزتیل سہولت فراہمی کا تخمینہ ہے۔

Watch Live Public News