ملیکہ بخاری کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

ملیکہ بخاری کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی رہنما ملیکہ بخاری نے پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ملیکہ بخاری نے کہا کہ 9 مئی کے حملوں کی بھرپور مذمت کرتی ہوں۔ہر پاکستانی کیلئے 9 مئی کے واقعات تکلیف دہ ہیں۔انہوں‌نے کہا کہ مجھ پر پارٹی چھوڑنے کیلئے بالکل بھی دباو نہیں‌تھا.میں‌بحیثیت وکیل اپنے کیئریر کو آگے بڑھاؤں‌گی،چاہتی ہوں کہ اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزاروں۔ ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات ہوں گی تو چیزیں سامنے آئیں گی، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے. ان کا کہنا تھا کہ جیل کی مشکلات کا سامنا مشکل ہے, دلیری کےساتھ ان مشکلات کا سامنا کیا، مئی کی گرمی میں اڈیالہ جیل میں ایک دن گزاریں تو مشکلات کا اندازہ ہو، اگر سرخ لکیر کو کراس کیا جاتا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے. واضح‌ رہے کہ ملیکہ بخاری کو کچھ دیر قبل اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ انہیں تھری ایم پی او کے تحت جیل میں نظر بند کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔