ٹرینوں کے کرایوں میں 54 فیصد تک کمی

ٹرینوں کے کرایوں میں 54 فیصد تک کمی
کیپشن: Low railway fares
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)ریلوے حکام نے ٹرین کے کرایوں میں کمی کردی۔ ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ، ایک کلو میٹر سے 200 کلو میٹر تک ٹرینوں کےکرایوں میں کمی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تمام کلاسز کی ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔ بعض ٹرینوں کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں 54 فیصد تک جبکہ اے سی کلاس کے کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق لاہور تا راولپنڈی اکانومی کلاس کا کم سے کم کرایہ 250 روپے تھا جو کم ہو کر 100 روپے ہو گیا ہے، 2 مرتبہ ڈیزل کی قیمت میں کمی ہونے کے باعث کمی کی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور تا راولپنڈی روٹ کے درمیان چلنے والی ٹرین ریل کار اکانومی کلاس کا کم سے کم کرایہ 250 روپے تھاجوکم کرکے 100 روپے کر دیا گیا ہے۔
خیبر میل ٹرین اکانومی کلاس کا ایک کلو میٹر سے 130کلو میٹر تک کرایہ 250 روپے تھا جو کم ہو کر 100 روپے رہ گیا ہے۔ایک ماہ کے دوران 2 مرتبہ ڈیزل کی قیمت میں کمی ہونے کے باعث کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔
محکمہ ریلوے کے مطابق ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کم دورانیہ کے روٹ پر ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔ کرایوں میں کمی پر عملدرآمد کا آغازفی الفورکردیا گیاہے۔

Watch Live Public News