ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے اور سی ڈی اے آپریشن کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ سی ڈی اے کی جانب سے مرکزی سیکریٹریٹ سیل کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی و دیگر کو فریق بنایا گیا۔