تحریک انصاف نے بڑا فیصلہ کرلیا

تحریک انصاف نے بڑا فیصلہ کرلیا
کیپشن: PTI's big decision
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف لاہور نے ممبر سازی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یکم جون سے لاہور میں ممبر سازی مہم شروع کی جائے گی،ضلع لاہور میں 2 لاکھ نئے ممبر رجسٹر کیے جائیں گے،لاہور کے تمام صوبائی حلقوں کے ٹکٹ ہولڈرز ممبر سازی کی مہم چلائیں گے،آئندہ ہفتے لاہور میں تحریک انصاف ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔

تحریک انصاف ہر روز لاہور کے ایک صوبائی حلقے میں احتجاج ریکارڈ کروائے گی،لاہور کے 30 حلقوں میں باری باری احتجاج کیا جائے گا، تحریک انصاف نے تمام ٹکٹ ہولڈرز کو ذمہ داری سونپ دی۔

رکن صوبائی اسمبلی شیخ امتیاز محمود کا کہناتھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ملک میں واحد دفتر بھی سیل کردی گیا ہے،یہ فاشسٹ حکومت کا کام ہے،ان ہتھکنڈوں کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے، لاہور میں بڑا احتجاجی جلسہ بھی کرنے جا رہے ہیں۔

Watch Live Public News