بھارت کی پاکستان کو معاشی طور پرکمزور کرنےکی سازش بےنقاب

بھارت کی پاکستان کو معاشی طور پرکمزور کرنےکی سازش بےنقاب
کیپشن: بھارت کی پاکستان کو معاشی طور پرکمزور کرنےکی سازش بےنقاب

ویب ڈیسک: پاکستان کے خلاف بھارت کی معاندانہ پالیسیاں اور سازشیں ایک بار پھر بے نقاب ہوگئیں۔ سیاسی و سفارتی حلقوں کے مطابق بھارت بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان کو دوبارہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کی گرے لسٹ میں شامل کروانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ اس حوالے سے بھارت نے FATF کو ایک پاکستان مخالف ڈوزیئر بھی فراہم کیا جو محض الزامات پر مبنی ہے، جسے ماہرین سیاسی انتقام کا شاخسانہ قرار دے رہے ہیں۔

بھارت نے پاکستان کے لئے منظور شدہ ورلڈ بینک کے 20 ارب ڈالر کے منصوبے کی بھی مخالفت کی، بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کیا جائے تاکہ وہ اپنے ترقیاتی منصوبے نہ چلا سکے، بھارت نے آئی ایم ایف کی امداد پر بھی اعتراض کر کے ثابت کیا کہ وہ پاکستان کی اقتصادی ترقی سے خائف ہے۔

سیاسی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے ایف اے ٹی ایف کو دیا جانے والا پاکستان مخالف ڈوزیئر محض الزامات پر مبنی ہے، بھارت خطے میں اپنی بالادستی قائم رکھنے کے لیے پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سازشوں میں مصروف ہے، بھارت دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ پاکستان کی مثبت عالمی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا سکے۔

بھارت کی خواہش ہے کہ پاکستان پر پابندیاں لگیں تاکہ وہ اقتصادی اور سفارتی طور پر تنہا ہو جائے۔

Watch Live Public News