ویب ڈیسک: پاکستان کیخلاف جارحیت، بھارتی ماہرین شکست تسلیم کرنے لگے،بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف بلاجواز جارحیت پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی میڈیا میں پاکستان کیخلاف جارحیت اور بھارتی فوج کی ناکامی پر تنقید کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی دفاعی تجزیہ کار پرواین سواہنے نے ایک بار پھر بھارتی مہم جوئی کو غلط قرار دیا ہے۔
ایک ٹی وی پروگرام میں اینکر ارفع خانم شیرازی کے سوال پرپراوین سواہنے نے کہا کہ ’’ہم پاکستان کیخلاف حملہ کرکے کچھ بھی حاصل نہیں کرپائے، پاکستان کیخلاف حملے سے ہماری بین الاقوامی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا ہے،پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہم نے ایک بحران کے اندر اپنی کیا فوجی طاقت دکھائی؟ بالاکوٹ میں بھی فضائیہ کا استعمال غلط تھا اس وقت تو انہیں پتہ بھی نہیں تھا کہ ہم یہ کر رہے ہیں۔
پراوین سواہنے نے کہا کہ اس بار تو وہ( پاکستان) آپ کے فضائی حملوں کیلئے مکمل تیار تھے، اگرآپ حملے کیلئے جا رہے ہیں تو اس کیلئے فوجی اہداف ہونا چاہئے، فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہئے تھا وہ بنایا نہیں،دہشتگردی کے کیمپ ملٹری ہدف نہیں ہیں۔
پراوین سواہنے نے کہاکہ 7 مئی کی صبح پاکستان کے ایئر مارشل اورنگزیب نے شواہد سے بتایا کہ 5 بھارتی طیارے مار گرائے ہیں،ہمارے ایئرمارشل بھارتی سے جب سوال کیا گیا تو اس نے کہا کہ جنگ میں نقصان تو ہوتے ہی ہیں،اگر آپ وضاحت پوری نہیں دینگے تو پھر جو دوسری سائیڈ( پاکستان) دعویٰ کرتی ہے اسے دنیا مانتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہہ دیا تھا کہ اب ہم جواب دینگے۔
پراوین سواہنے نے مزید کہا کہ یہ خبریں بھی آئیں کہ اجیت ڈوول نے فوری طوپر امریکی سٹیکرٹری آف سٹیٹ مارکو روبیو سے بات کی،سعودی عرب، جاپان حتیٰ کہ چینی وزیرخارجہ سے جے شنکر تک نے رابطہ کیا،اگربھارت لڑائی کیلئے تیار نہیں تھا تو اسے یہ غلطی کرنا ہی نہیں چاہئے تھی۔
دفاعی ماہرین کا کہناہے کہ پراوین سواہنے کے خیالات سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ماہرین بھارتی شکست تسلیم کر چکے ہیں، بھارتی جارحیت بھارت کی کمزور جنگی حکمت عملی کی نشاندہی کر رہی ہے،پراوین کی گفتگو سے یہ بھی ثابت ہوا کہ سیزفائر کیلئے بھارت خود امریکا کے پاس گیا۔