پی ایس ایل 10 فائنل کیلئے اضافی دن رکھنے کا فیصلہ 

پی ایس ایل 10 فائنل کیلئے اضافی دن رکھنے کا فیصلہ 

(ویب ڈیسک )  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)  سیزن 10 کے فائنل کیلئے  اضافی دن رکھنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  گزشہ روز لاہور میں طوفانی بارشوں کے باعث پاکستان سپر لیگ کے فائنل کیلئے  ایک  ریزرو ڈے  رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا مقصد دونوں ٹیموں کو یکساں موقع فراہم کرنا ہے۔ اگر بارش کے باعث کھیل مکمل نہ ہوسکا تو اگلے روز وہیں سے کھیل کو دوبارہ مکمل کیا جاسکے۔

گزشتہ روز لاہور میں تیز ہواؤں کیساتھ طوفافی بارشیں ہوئی تھی۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائنل کے دوران بھی بارش کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ  پی ایس ایل کا فائنل میں آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کے درمیان کھیلا جا ئے گا۔

یہ بات واضح رہے کہ پی سی بی نے  باضابطہ طور پر پی ایس ایل 10 کے فائنل کیلئے ریزرو ڈے کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں  کیا۔

Watch Live Public News