(ویب ڈیسک ) کراچی کنگز نے بھی 10 سال کے لیے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) فرنچائز معاہدے کی تجدید کر دی۔معاہدے کی تجدید ای اینڈ وائی مینا کی مقرر کردہ مارکیٹ ویلیو پر ہوئی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز نے لیگ کے وقار میں اضافے کیلئے اہم کردار ادا کیا، کراچی کنگز کی جانب سے معاہدے کی تجدید لیگ کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔
پی ایس ایل کیلئے سلمان اقبال اور انکی ٹیم کا کردار قابلِ تعریف قرار دیا گیا۔ پی ایس ایل کے سیزن 11 سے لیگ کا فارمیٹ 8 ٹیمز کا ہوجائے گا۔
سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ اگلی دہائی میں بھی کراچی کنگز کے ساتھ کام کرنا ایک اعزاز ہوگا، کراچی کنگز 2020 کی پی ایس ایل چیمپئن تھی اور اب بھی مقبول ترین فرنچائز ہے۔