(ویب ڈیسک ) گوگل اسسٹنٹ کو جلد ہی ریٹائر کیا جا رہا ہے جس کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے ۔ لیکن اسے برقرار رکھنے کا ایک طریقہ اب بھی موجود ہے۔
آپ کے پاس اسسٹنٹ کو استعمال کرنے کے چند ہی آخری مہینے باقی ہیں،جس کے بعد جیمنی اس کی جگہ لے لے گا۔اگر آپ اسے ڈیڈلائن کے بعد بھی رکھنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ ہے۔
یہ بات ایک سال سے معلوم ہے کہ گوگل اسسٹنٹ کو جیمنی سے بدل رہا ہے، لیکن اب اس کی تبدیلی کے لیے ایک ٹائم لائن سامنے آگیا ہے۔
کمپنی نے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا، لیکن اینڈرائیڈ آٹو کے لیے "Talk to Gemini or Google Assistant" سپورٹ پیج کے ایک بینر میسج میں بتایا گیا ہے کہ گوگل اسسٹنٹ مارچ 2026 تک استعمال کے لیے دستیاب ہے۔ جیمنی زیادہ تر موبائل ڈیوائسز پر گوگل اسسٹنٹ کی جگہ لے رہا ہے۔
آپ اسسٹنٹ کو کیسے برقرار رکھ سکتے ہیں
اگر آپ گوگل اسسٹنٹ کو اس ڈیڈلائن کے بعد بھی رکھنا چاہتے ہیں تو؟
آپ کو ایسی ڈیوائس استعمال کرنا ہوگی جو کم از کم تقاضے پوری نہ کرتی ہو — یعنی کم از کم 2GB RAM اور اینڈرائیڈ 10 یا اس سے اوپر۔