سال کا دوسرا جزوی سورج گرہن آج ہوگا

سال کا دوسرا جزوی سورج گرہن آج ہوگا
رواں سال کا دوسرا جزوی سورج گرہن آج ہوگا، جو پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف حصوں میں بھی دیکھا جاسکے گا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے مختلف حصوں میں سورج گرہن کا آغاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 58 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ 4 بجے اپنے عروج پر پہنچنے کے بعد شام 6 بج کر 2 منٹ پر سورج گرہن کا اختتام ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں 3 بج کر 49 منٹ پر شروع ہوگا، 4 بج کر 54 منٹ پر سورج گرہن اپنے جوبن پر ہوگا۔ جس کا 5 بج کر 20 منٹ پر اختتام ہوگا۔ کراچی میں 3 بج کر 57 منٹ پر شروع ہوکر 5 بج کر ایک منٹ پر عروج پر پہنچنے کے بعد 5 بج کر 56 منٹ پر اختتام ہوگا۔ اسی طرح اسلام آباد میں سورج گرہن کا آغاز 3 بج کر 43 منٹ پر ہوگا، 4 بج کر 50 منٹ پر جوبن پر پہنچے گا جبکہ 5 بج کر 22 منٹ پر اختتام ہوگا۔ پشاور میں 3 بج کر اکتالیس منٹ پر جزوی سورج گرہن شروع ہوگا جو 4 بج کر انچاس منٹ پر اپنے پر پہنچے گا۔ اور پانچ بج کر اٹھائیس منٹ پر اختتام ہوگا۔ کوئٹہ میں جزوی سورج گرہن تین بج کر چوالیس منٹ پر شروع ہوگا اور چار بج کر ترپن منٹ پر اپنے عروج پر پہنچنے گا اور پانچ بج کر اکیاون منٹ پر ختم ہوگا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔