26ویں آئینی ترمیم،پی ٹی آئی کی ملک گیراحتجاج کی تیاریاں

26ویں آئینی ترمیم،پی ٹی آئی کی ملک گیراحتجاج کی تیاریاں
کیپشن: 26ویں آئینی ترمیم،پی ٹی آئی کی ملک گیراحتجاج کی تیاریاں شروع

ویب ڈیسک: چھبیسویں آئینی ترمیم پر احتجاج کا معاملہ، ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل مکمل ہونے کے بعد باقائدہ اعلان کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان تحریک انصاف آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں احتجاجی مہم کی کال دے گی،ملک گیر احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں یا لانگ مارچ کیا جائے، مشاورت جاری ہے جبکہ لاہور، پنجاب سمیت ملک بھر میں کارکنان اور قیادت کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع پی ٹی آئی  کا کہنا ہے کہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر احتجاجی مہم شروع کی جا رہی ہے،پنجاب اور دیگر صوبوں کی قیادت کور کمیٹی کے پشاور میں خصوصی اجلاس کے بعد ہدایات کی منتظر ہے۔

Watch Live Public News