ویب ڈیسک: پاکستان کا سب سے بڑا بین الاقوامی ہیلتھ ایونٹ 22 ویں ہیلتھ ایشیا نمائش کراچی میں کامیابی سے جاری ہے۔ ایونٹ کے دوران غیر ملکی شرکاء کا پاکستان کے شعبۂ صحت میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار ۔
روسی مندوب نے کہا کہ یہ نمائش پاکستان کے تاجروں کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور کاروبار کو وسعت دینے کا بہترین موقع ہے۔ ایونٹ میں شرکت کا مقصد ایسے شراکت دار تلاش کرنا ہے جن کے ساتھ مشترکہ تعاون کو فروغ دے سکیں۔ ہم یہاں ماسکو کی 14 کمپنیوں کو پاکستان میں متعارف کرانے اور کاروباری شراکت دار تلاش کرنے کیلئے موجود ہیں۔
چینی مندوب نے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے ایک نہایت اہم مارکیٹ ہے اسی لیے ہم اس نمائش میں شریک ہوئے ہیں۔ وزارت قومی صحت اور ایس آئی ایف سی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے صحت کے شعبہ میں ترقی کیلئے مصروف عمل ہیں۔