’ن لیگ ملک کے خلاف منظم سازش کر رہی ہے‘

’ن لیگ ملک کے خلاف منظم سازش کر رہی ہے‘
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے ملک کے خلاف منظم سازش کی جا رہی ہے۔ سازش کے تحت ن لیگ نے نوازشریف کی ویکسی نیشن کا جعلی اندراج کرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ وکلا برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وکلا کی تمام عمر جدوجہد انصاف کے لیے ہوتی ہے۔ آزادی اظہار رائے کے لیے وکلا کا بڑاکردار ہے۔ چند گھنٹوں کے نوٹس پر بھارت میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔ میں بھی لاک ڈاؤن لگانے کے حق میں تھا۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان کھڑاہوا اور کہا ہمیں غریبوں کو بچانا ہے۔ پاکستان دیگر دنیا کی نسبت کوروناسے بچ گیا۔ ہم لوگوں کو بہت جلد ویکسین لگانے میں کامیاب ہوئے۔ کورونا پر قابو پانے کی پالیسی کی دنیا معترف ہے۔ مشرق وسطیٰ میں مزدوروں کو مسائل کی وجہ سے زرمبادلہ متاثر ہوا۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی کا دورہ منسوخ ہونے سے ن لیگ نے پروپیگنڈا کیا۔ سیاست میں گندی سوچ رکھنے والوں نے ملک کے وقار کا نہیں سوچا۔ ن لیگ کی جانب سے ملک کے خلاف منظم سازش کی جا رہی ہے۔ پاکستان میں کرکٹ بند کرنے کے بعد ویکی نیشن پر حملہ کیا گیا۔ ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ سازش کے تحت ن لیگ نے نوازشریف کی ویکسی نیشن کا جعلی اندراج کرایا۔ نوازشریف کی بیٹی اور کچھ ایم پی ایز نے مل کر سازش تیار کی۔ جعلی ویکسی نیشن کے معاملے میں 6کردار ہیں۔ سازش کا مقصد تھا کہ ملک میں ویکسی نیشن کا نظام ٹھیک نہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔