پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم ، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل

پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم ، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
کیپشن: پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم ، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل

 ویب ڈیسک: پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم ، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ پاکستان اکتوبر 2025 میں پہلاجدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلاء میں روانہ کرے گا۔ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ معدنی وسائل کی تلاش اور زراعت کی ترقی میں نئی راہیں کھولے گا۔ جدید سیٹلائٹ ، سیلاب کی نگرانی، گلیشیئر پگھلنے اورفضائی آلودگی  پر تحقیق کی صلاحیت بڑھائےگا۔ جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ  سپارکو کے زیر قیادت تیار کیا گیا ہے۔

سپارکو کے چیئرمین محمد یوسف خان نے ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ "یہ سیٹلائٹ معدنیات، پودوں، مٹی اور پانی کے معیار کے درست اعداد و شمار فراہم کرے گا"۔   برسوں میں ہونے والے سروے اب چند دنوں میں مکمل کیے جا سکیں گے ۔    پاکستان کا یہ قدم قدرتی وسائل کےموثر استعمال کی راہ ہموار کرے گا ۔
 چیئرمین سپارکو  نے مزید کہا کہ یہ ٹیکنالوجی پالیسی سازوں اور محققین کو بروقت اور شواہد پر مبنی فیصلے کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔  سپارکو  جیسے قومی ادارے ملکی مفاد اور عالمی معیار کے حصول کیلئے کوشاں ہیں۔   پاکستان خطے میں خلائی ٹیکنالوجی کا ایک مضبوط مرکز بننے کی جانب بڑھ رہا ہے۔

Watch Live Public News