پاکستان  کی معاشی ترقی میں بھی کرپٹو کرنسی انقلابی کردار ادا کر رہی ہے، بلال بن  ثاقب

 پاکستان  کی معاشی ترقی میں بھی کرپٹو کرنسی انقلابی کردار ادا کر رہی ہے، بلال بن  ثاقب
کیپشن: پاکستان  کی معاشی ترقی میں بھی کرپٹو کرنسی انقلابی کردار ادا کر رہی ہے، بلال بن  ثاقب

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کے 80 ویں اجلاس میں پاکستان اور مصنوعی ذہانت کے موضوع پر وزیر مملکت بلال بن  ثاقب کا خطاب، کہا پاکستان کی عالمی سطح پر کرپٹو کرنسی اور  ٹیکنالوجی  کے میدان میں ترقی کی راہ ہموار ہے۔ پاکستان  کی معاشی ترقی میں بھی کرپٹو کرنسی انقلابی کردار ادا کر رہی ہے۔

وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین  بلال بن ثاقب  نے  اقوام متحدہ کے 80ویں اجلاس میں خطاب کے دوران کہا کہ  ’’آرٹیفیشل انٹیلی جنس یعنی مصنوعی ذہانت ترقی پذیر ممالک کے لیے کامیابی کی ضمانت ہے‘‘۔ پاکستان کی 250 ملین آبادی ، دنیا کی چوتھی سب سے بڑی فری لانس مارکیٹ ہے۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کیلئے عالمی سطح کے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے ٹیکنالوجیز کو اپنانا نہایت اہم ہے۔ پاکستان کو مصنوعی ذہانت کے دور میں کامیابی کے لیے  ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی اور جدید انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے۔جو ممالک مصنوعی ذہانت سے ہم آہنگ ہونگے وہی  معاشی طور پر مضبوط  بھی ہونگے۔

Watch Live Public News