بحرین نے ہنگامی بنیاد پر پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد بھیج دی

بحرین نے ہنگامی بنیاد پر پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد بھیج دی
کیپشن: بحرین نے ہنگامی بنیاد پر پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد بھیج دی

ویب ڈیسک: برادر ملک   بحرین نے ہنگامی بنیاد پر پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد بھیج دی ۔

مشکل کی اس گھڑی  میں برادر ملک بحرین   پاکستان کی مدد کے لئے پیش پیش۔ بحرین  نے ہنگامی بنیاد پر پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد بھیج دی ۔ بحرین کا  طیارہ بوئنگ 707 ایف متاثرین سیلاب کیلئے امدادی سامان لیکر پہنچ گیا۔ امدادی سامان میں 392 خصوصی خیمے اور 13 الیکٹرک جنریٹرز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ  65  پانی صاف کرنے والے  پمپ، 1660 کمبل  اور 3180 پلاسٹک میٹس بھی شامل  ہیں۔ امدادی سامان میں بحرین کی جانب سے بھیجے گئے 416 فوڈ پیکیجز بھی  شامل ہیں۔ بحرین  کی جانب  سے موصول  ہونے  والی   امداد   کی تقسیم کا مرحلہ متاثرہ علاقوں میں جلد شروع ہو جائیگا۔ سیلاب متاثرین کے لئے  یہ ریلیف پیکج   بحرین اور پاکستان کی لازوال دوستی   اور یکجہتی کی  ایک روشن مثال ہے۔

Watch Live Public News