ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے را کے ایجنٹ سلیم کو 114 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی نے را ایجنٹ سلیم سے بارودی مواد برآمدگی کیس کی سماعت کی، عدالت نے سلیم کو 100 سال سے زائد قید اور مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
عدالت نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے اسے جیل بھیج دیا، استغاثہ کے مطابق سلیم کو ایس آئی یو نے ماڑی پور کے علاقے سے گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے دستی بم، لانچر اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔
استغاثہ کے مطابق سلیم نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ وہ 2012 سے 2014 تک تین بار بھارت گیا اور 1989 میں بھارت سے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوا تھا۔
پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سلیم نے جعلسازی سے پاکستانی دستاویزات اور پاسپورٹ حاصل کیے، اس نے بتایا تھا کہ وہ بھارتی شہر گجرات میں رکشہ چلاتا تھا، گرفتاری کے وقت اس کے قبضے سے 4 پاکستانی پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے تھے۔