ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے اہم بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے بابر کو دوبارہ مختصر فارمیٹ میں ٹیم کا حصہ بنانے پر اتفاق کر لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق چند روز قبل ایشیا کپ 2025 کے لیے بابر اعظم کو یو اے ای بھیجنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، تاہم ایونٹ کے منتظمین نے واضح کر دیا کہ اسکواڈ میں تبدیلی صرف کھلاڑی کے زخمی ہونے کی صورت میں ممکن ہے۔ اس وجہ سے بابر اعظم کی فوری شمولیت کا امکان مؤخر کر دیا گیا۔
A decision has been made to bring Babar Azam back into the T20 team. A few days ago, there was also an intention to send him to the UAE for the Asia Cup; however, the organizers made it clear to the board that no changes can be made to the squad unless a player gets injured. His…
— Saleem Khaliq (@saleemkhaliq) September 25, 2025
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب پی سی بی کی نظریں جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز پر ہیں، جہاں بابر اعظم کی واپسی تقریباً یقینی سمجھی جا رہی ہے۔ یہ سیریز اکتوبر 2025 میں کھیلی جائے گی اور بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کااس حوالے سے جلد باضابطہ اعلان متوقع ہے۔
یاد رہے کہ بابر اعظم نے اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل دسمبر 2024 میں جنوبی افریقہ ہی کے خلاف کھیلا تھا۔ اُس میچ کے بعد وہ فارم اور ٹیم کمبی نیشن کے باعث مختصر فارمیٹ سے باہر رہے، تاہم حالیہ دنوں میں ان کی نیٹ پریکٹس اور شاندار بیٹنگ فارم نے سلیکٹرز کا اعتماد دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔