سائنسدانوں نے شارک کے کاٹنے سے بچانے والے   سوٹ بنانے کیلئے نیا مواد تلاش کرلیا 

سائنسدانوں نے شارک کے کاٹنے سے بچانے والے   سوٹ بنانے کیلئے نیا مواد تلاش کرلیا 

(ویب ڈیسک ) سائنسدانوں نے غوطہ خوروں  کیلئے شارک کے کاٹنے سے بچانے والے نئے سوٹ بنانے  کیلئے نیا مواد تلاش کرلیا ہے۔

آسٹریلوی سائنسدانوں نے ایسے نئے مواد پر تجربات کیے ہیں جنہیں شارک کے کاٹنے سے بچانے والے سوٹ بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، تاکہ غوطہ خوروں اور سرفنگ کرنے والوں کو   چوٹ لگنے کے امکانات کم ہوسکیں ۔

اگرچہ ان مواد سے بنے ویٹ سوٹ اندرونی اور دباؤ سے لگنے والی چوٹوں کو نہیں روک سکتے، لیکن فلنڈرز یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ یہ شارک کے کاٹنے کے خطرے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی چوٹوں کو کم کرنے کے لیے ایک "ٹول کٹ" طور پر کام کر سکتے ہیں ۔

شارک کے کاٹنے کے واقعات نایاب ہوتے ہیں، لیکن وہ ساحلی کمیونٹیز اور ان کاروباروں پر گہرے اثرات ڈال سکتے ہیں جو  خاص طور پر  جو پانی سے متعلق سیاحت پر انحصار کرتے ہیں۔

اگرچہ حکومتیں مخصوص علاقوں میں تحفظ فراہم کرتی ہیں، اب ذاتی تحفظ پر بھی توجہ بڑھ رہی ہے جیسے کہ کاٹنے سے بچانے والے ویٹ سوٹ اور بجلی  کےجھٹکے دینے والے آلات۔

ایسے سوٹ ممکنہ طور پر ان چوٹوں کی شدت کو کم کر سکتے ہیں جو شارک کے کاٹنے سے ہوتی ہیں، جیسے کہ چیر پھاڑ، سوراخ ہونا، ٹشوز اور خون کا ضیاع۔

جریدے وائلڈ لائف ریسرچ میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں 4 شارک بائٹ-ریزسٹنٹ ویٹ سوٹ مواد کا تجربہ کیا گیا جن میں ایکشن ٹی ایکس -ایس(ActionTX-S)، شارک اسٹاپ(Shark Stop)، ایکوا آرمر(Aqua Armour) اور بریوسٹر میٹریل(Brewster material)  ہے۔ ان مواد کو سفید اور ٹائیگر شارک کے کاٹنے سے ہونے والے نقصان کو کم کرنے کے لیے آزمایا گیا۔

تحقیق کے مطابق یہ دونوں شارک غیر ارادی حملوں میں سب سے زیادہ ملوث ہیں اور ہلاکت خیز حملوں کی شرح میں سرفہرست تین اقسام میں شامل ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق، ساحلی آبادی اور سمندری سرگرمیوں میں اضافے کے باعث  انسانوں اور ان شارکس کے درمیان رابطے کی شرح بھی بڑھ رہی ہے۔

روایتی چین میل سے بنے سوٹ اگرچہ تحفظ فراہم کرتے ہیں، لیکن محققین کا کہنا ہے کہ وہ سرفنگ یا غوطہ خوری جیسی سرگرمیوں کے لیے بہت بھاری اور سخت ہوتے ہیں۔

دوسری جانب، نئے مواد سے بنے ویٹ سوٹ مضبوط اور ہلکے فائبر سے تیار کیے گئے ہیں، جو عام طور پر سیلنگ روپ (Sailing Rope) میں استعمال ہوتے ہیں۔

یہ فائبرز الٹرا ہائی مالیکیولر ویٹ پولی ایتھلین سے بنے ہوتے ہیں، جو لچکدار ہونے کے ساتھ ساتھ تحفظ بھی فراہم کرتے ہیں، اور تفریحی استعمال کے لیے زیادہ موزوں ہوتے ہیں۔

محققین نے سفید اور ٹائیگر شارک کے کاٹنے سے چوٹ کی شدت کے لحاظ سے چار درجات میں نقصان کا جائزہ لیا اور انہیں عام نیوپرین سوٹ سے موازنہ کیا۔

مطالعے کے مصنف ڈاکٹر چارلی ہیوونیئرز (Charlie Huveneers) نے کہا"اگرچہ ان چاروں مواد کے درمیان معمولی فرق تھے، لیکن ان سب نے شدید اور شدید ترین نقصان کو کم کیا۔جو عام طور پر شدید خون بہنے اور ٹشوز یا عضو کے نقصان سے منسلک ہوتا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ  "ہماری تحقیق سے یہ ظاہر ہوا کہ شارک کے کاٹنے سے بچانے والے مواد پر مشتمل ویٹ سوٹ، سفید اور ٹائیگر شارک کے درمیانے اور شدید کاٹنے سے بھی، عام نیوپرین ویٹ سوٹ کے مقابلے میں نقصان کو کم کرتے ہیں۔"

محققین کو امید ہے کہ اس تحقیق سے بہتر شارک-ریزسٹنٹ ویٹ سوٹ تیار کیے جا سکیں گے۔

Watch Live Public News