ویب ڈیسک: لاہور کے میو ہسپتال کی ایمرجنسی سے دو دن کی بچی اغواء کا معاملہ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر میو ہسپتال میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے ی۔
تفصیلات کےمطابق مرید کےکا رہائشی قاسم دوپہر 12 بجے دو دن کی بچی کو میو ہسپتال لیکر آیا ، بچی لیڈی ایچی سن ہسپتال میں پیدا ہوئی ڈاکٹرز نے معمول کے چیک اپ کے لیے بھیجا۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر میو ہسپتال میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے ی،انکوائری کمیٹی کے سربراہ پروفیسر عمران حسن ہوں گے۔
پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کا سلسلہ جاری ہے، نقاب پوش خاتون کے بچے کو اٹھاتے ہوئے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پویس کو موصول ہوگئی، میو ہسپتال کی بچہ ایمرجنسی کے انتظامات نجی تنظیم کے ماتحت چل رہے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے لیا،ایس پی سٹی بلال احمد موقع پر موجود تھے، ایس پی سٹی نے تمام سٹاف سے تصدیق و حالات کیے ۔
بچی کی تلاش کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، کیمروں کی مدد سے نامعلوم اغواء کار کی شناخت کی جارہی ہے جلد قانون کی گرفت میں ہو گی۔
ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا تھا کہ مزید تحقیقات و کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔