اداکار دانش تیمور نے کئی معروف اداکارؤں کو پیچھے چھوڑ دیا

اداکار دانش تیمور نے کئی معروف اداکارؤں کو پیچھے چھوڑ دیا

وی ب ڈیسک: اداکار دانش تیمور انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستانی اداکار بن گئے۔

اداکار دانش تیمور کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد 8.8ملین تک پہنچ گئی ہے۔

اداکار کی اہلیہ اداکارہ عائزہ خان نے بھی انسٹاگرام پر اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے آپ کے مداحوں کو قریب سے دیکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اعدادو شمار اصل زندگی کی محبت کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں لیکن یہ ظاہر کرتے ہیں کہ سوشل میڈیا میں بھی مداح آپ کا ساتھ دیتے ہیں۔

Watch Live Public News