خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ

خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ

ویب ڈیسک:ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل (crude oil)کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جمعرات کو کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ فیوچرز 26 سینٹ یا 0.4 فیصد کم ہوکر 69.05 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچرز 27 سینٹ یا 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 64.72 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ۔

رپورٹ کے مطابق دونوں بینچ مارکس کی قیمتوں میں بدھ کو 2.5 فیصد اضافہ ہوا تھا جو یکم اگست کے بعد سب سے زیادہ سطح تھی۔یہ اضافہ امریکی خام تیل کے ذخائر میں غیر متوقع کمی اور یوکرین کے روسی توانائی ڈھانچے پر حملوں کے خدشات کے سبب سامنے آیا تھا جس سے سپلائی میں خلل کا خطرہ پیدا ہوا۔

فلپ نووا کی سینئر مارکیٹ اینالسٹ پرینکا ساچدیوا نے کہا کہ چوتھی سہ ماہی میں موسمی طلب میں نرمی اور اوپیک پلس کی بڑھتی ہوئی سپلائی نظر آ رہی ہے ، قیمتوں میں حالیہ اضافہ بنیادی عوامل کی وجہ سے نہیں ہے اور برینٹ کی قیمتیں معمولی کمی کے ساتھ مستحکم ہوسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے 15 ستمبر کو  پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا تھا،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272 روپے 77 پیسے ، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 264روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد امکان کیا جارہا ہے کہ پاکستان میں بھی یکم اکتوبر کو قیمتیں کم ہوگی۔  

Watch Live Public News