راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ سے 2 جوان شہید ہوگئے ہیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔جس کے نتیجے میں لانس نائیک عمر علی خان اور سپاہی محمد سراج الدین شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔