ملک بھرمیں طوفانی بارشیں،الرٹ جاری

ملک بھرمیں طوفانی بارشیں،الرٹ جاری
کیپشن: ملک بھرمیں طوفانی بارشیں،الرٹ جاری

ویب ڈیسک:محکمہ موسمیات نے آج سے اگلے 4 روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی ہے اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق پی ڈی ایم اے نے جمعے سے پیر تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا ہے اور اس حوالے سے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 26 سے 29 اپریل تک جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشیں ہوں گی۔ جن علاقوں میں بارشیں ہوں گی ان میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال شامل ہیں۔

اس کے علاوہ منڈی بہاء الدین، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن، ساہیوال میں بارشیں ہوں گی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بیشتر اضلاع میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی کے مطابق محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر ومواصلات، لوکل گورنمنٹ، لائیو اسٹاک، محکمہ اطلاعات، واسا، پولیس اور سول ڈیفنس کو الرٹ جاری کر دیا ہے جب کہ انہوں نے پی ڈی ایم اے انتظامیہ کو بھی نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔