ملکی ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف

ملکی ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف

(ویب ڈیسک )   آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداست نہیں کیا جائے گا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گرین پاکستان   انیشیٹیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ہم سب ملکر ٹیم پاکستان ہیں - انشاء اللّٰہ عوام کے تعاون اور سپورٹ سے، پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہونگی۔

  آرمی چیف نے کہا کہ  منفی پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا ٹرالز ہماری توجہ پاکستان اور اُسکے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنے سے نہیں روک سکتے۔

انہوں نے کہا کہ  آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں،   پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا، آئیے، ہم سب ملکر منفی قوتوں کو ردّ کریں اور پاکستان کی ترقی اور استحکام کے سفر پر مرکوز رہیں۔